اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ پیر کوپارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کا آج عدالت میں مقدمہ لگا تھا، ملک کے16ارب لوٹنے والے کوواشنگٹن سے وزیراعظم منتخب کیاگیا، شہبازشریف نے چپڑاسیوں کے ذریعے ٹی ٹیاں لگوائیں، ہم اس عمل کا حصہ نہیں بنے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں،
اسمبلی میں کھڑے ہوکر ہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکر کے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت اور عمران خان کے درمیان صرف الیکشن حائل ہیں، بہت جلد دوبارہ حکومت میں واپس آئیں گے، یہ لڑائی پاکستان کی آزادی کی لڑائی ہے، کل ملک بھر سے عوام عمران خان سے یکجہتی کے لیے عوام باہر نکلے، جو اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان پشاور میں (کل) بدھ کوبڑاجلسہ کریں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، کوئی ہمارے بغیر اگر ضمنی الیکشن کرواسکتا ہے تو کروا کر دکھائے، صدر مملکت استعفی نہیں دے رہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں