تحریک انصاف نے کراچی میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 17اپریل کو کراچی آرہے ہیں، عمران خان کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے، پی ٹی آئی کا جلسہ باغ جناح، مزار قائد پر ہوگا۔

علی زیدی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود ہو گی، جلسے کا آغاز 17ستمبر کو رات 9 بجے ہوگا۔ جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود گی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنان نے کراچی سمیت ملک بھر میں عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close