سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں۔۔۔۔ چینی سفارتخانے کا شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر تبصرہ

بیجنگ (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا جس میں چینی وزارت خارجہ اور سفارتخانے کے ترجمان کاکہناہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔۔

پیر کو پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close