سینئر بیوروکریٹ کو وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر سید توقیر شاہ وزیراعظم شہباز شریف کے سیکرٹری تعینات کردیئے جس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر سید توقیر شاہ وزیراعظم شہباز شریف کے سیکرٹری تعینات کردیئے۔ گئے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف کے وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی سیکرٹری رہ چکے ہیں۔توقیر شاہ گزشتہ 3 سال سے او ایس ڈی ہیں، وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جنیوا میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔توقیر شاہ کو پی ٹی آئی دور میں وزارت صحت میں سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا تاہم فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close