بلاول نے اپنے والد آصف زرداری سے متعلق نیا نعرہ لگا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق نیا نعرہ لگا دیا۔پیر کواپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری سے متعلق لکھا کہ ایک زرداری سب سے یاری۔

بلاول بھٹو کی پوسٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا جن میں سے اکثر صارفین سابق صدر سے متعلق پرانے نعرے بھی شیئر کرتے نظر آئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close