پی ٹی آئی کیسے پی ڈی ایم کی حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے؟ حامد میر نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ اگر قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کےارکان کے استعفے منظور کر لیے جاتے ہیں تو اس کے بعد وہ صوبائی اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہو سکتے ہیں جس سے موجودہ حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا قومی اسمبلی سے استعفے دینا پی ٹی آئی کا حکومت پر ایک سیاسی وارہے، پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر اندھا کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے استعفے دینا شہباز شریف کی جیت کو کھٹائی میں ڈالنا چاہتے تھےلیکن شہباز شریف کی تقریر نے ان کے اس تاثر کو کافی حد تک کم کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ اگر استعفے قبول ہو جاتے ہیں تو پی ٹی آئی صوبائی اسمبلیوں سے بھی مستعفیٰ ہو جائے گی جس سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ جس قسم کی نعرہ بازی اسمبلی میں کی گئی ہے اس سے برا تاثر گیا ہے کیونکہ کوئی کہہ رہا تھا جیے بھٹو،کوئی کہے رہا تھاہمارا لیڈر شہباز شریف،کوئی حمزہ شہباز کا نعرہ لگا رہا تھا اورکوئی مریم نواز کا نعرہ لگا رہا تھا۔یعنی کے ایوان میں ہر پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہی تھی۔میرے خیال میں یہ اچھا تاثر نہیں ہے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ ابھی یہ لوگ پارٹی کی ٹکٹوں پر بھی ایک دوسرے سے جھگڑا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close