آپکے وزیراعظم بننے پر بے حد مسرور ہوں، ترک صدر کا شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر شاندار الفاظ میں مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کر کے مبارکباد دیدی ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترک صدر نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ کے وزیراعظم بننے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں ،یقین ہے پاک ترک برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک با اعتماد بھائی ہیں، تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close