شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہوتے ہی چین کا پیغام بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ چین سے دوستی لازوال ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔اب چین نے بھی ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ردعمل دیا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close