شاہ سلمان كے فلاحی ادارے كی طرف سے پاکستان كے 25 ہزار مستحق گھرانوں میں رمضان پیكج كی تقسیم

اسلام اباد (پی این آئی) شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے رواں سال کیلئے 3 مراحل میں 75000 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 25000 فوڈ پیكیج كی تقسیم ماہ رمضان میں صوبہ سند ، پنجاب اور گلگت بلتستان كے تقریباً 1 لاكھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔

 

ایك فوڈ پیك 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا ،5كلو دال چنا ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2كلو كھجور اور 5كلو چینی شامل ہیں ۔ جس كا مجموعی وزن (2425) ٹن بنتا ہے جوكہNDMA اور مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ سند كے 09 اضلاع (بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، گھوٹکی) صوبہ پنجاب كے 03 اضلاع (راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان) اور گلگت بلتستان کے ضلع روندو کے زلزلہ متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔۔۔۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close