ہر وزیر اعظم کی پہلی تقریر ہمیشہ ہی شاندار ہوتی ہے، شہباز شریف بتائیں کہ کتنے دن حکومت کرنا چاہتے ہیں؟ کامران خان نے سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی و اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ ہر وزیر اعظم کی پہلی تقریر ہمیشہ ہی شاندار ہوتی ہے، شہباز شریف اپنا آئندہ کا روڈ میپ دیں اور بتائیں کہ کتنے دن حکومت کریں گے، بہتر ہوتا کہ عمران خان اسمبلی میں رہتے۔

 

شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں بطور وزیر اعظم کی گئی پہلی تقریر پر ردِ عمل میں کامران خان نے کہا کہ ہر وزیر اعظم کی پہلی تقریر ہمیشہ بہت اچھی ہوتی ہے اور اس میں بہت سے عزائم کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ وزیر اعظم کے ذہن سے محو ہونے لگتی ہے، دعا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر انہیں یاد رہے، اس تقریر کی روح اتحاد ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ، ڈائیلاگ کی بات کرنا اور ڈیڈ لاک کو ختم کرنا، انہیں چاہیے کہ فوری طور پر بتائیں کہ ان کا روڈ میپ کیا ہے، وہ کتنے دن حکومت کرنا اور کتنے دن بعد الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

 

 

ہمیں شہباز شریف کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ پاکستان ترقی کرے۔کامران خان کے مطابق شہباز شریف کو پی ٹی آئی اور عمران خان کی صورت میں ایک مضبوط اپوزیشن ملے گی۔ اچھا ہوتا کہ تحریک انساف اسمبلی میں رہتی، لگتا ہے کہ عمران خان نے اپنے لوگوں کو سنے بغیر ذاتی طو رپر فیصلہ کیا ہے، اگر وہ پارلیمنٹ میں رہتے تو پاکستان کی زیادہ بہتر طریقے سے خدمت کرسکتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں