صدر ِمملکت عارف علوی علیل، شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) صدرِ مملکت عارف علوی علیل ہوگئے، وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔ایوانِ صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی علیل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدرِ مملکت مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں اور نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔ شہباز شریف سے حلف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close