وزیراعظم منتخب ہوتے ہی شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا، کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ ، ریٹائرڈ ملازمین کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)نو منتخب وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سال 22-2021 کے وفاقی بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی تھی جبکہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گزشتہ بجٹ میں ہی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کردی تھی۔

 

شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔شہباز شریف نے ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا اطلاق یکم اپریل2022 سے فوری طور پر ہوجائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close