گورنر کے پی شاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ترجمان گورنر ہاؤس نے شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنرخیبر پختونخوا نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔شاہ فرمان خیبرپختونخوا کے 32 ویں گورنر ہیں اور انہوں نے 5 ستمبر 2018 کو خیبرپختونخوا کے گورنرکےطور پر حلف اٹھایا تھا۔ شاہ فرمان 1995 سے پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہیں وہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر 2 بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جب کہ 2013 سے 2018 تک صوبائی وزیر بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close