ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا مستعفی ہو نے کا ا علان

اسلام آباد (پی این آئی)ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران انکا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا ہے کہ میں اس انتخاب کا حصہ بنوں لہذا میں اپنے استعفے کا اعلان کرتا ہوں جس کے بعد ایاز صادق نے اسپیکر کی کرسی سنبھال لی ۔ قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیرصدارت میں ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

نجی ٹی وی 92کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ امریکی مراسلہ ایوان میں لہرا دیا۔ قاسم سوری نے کہا کہ ع عدالت کے فیصلے کا احترام ہم سب پر لازم ہے، عدالت نے میرے فیصلے کو معطل کردیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ امریکی مراسلے میں باربار ذکر ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا۔ میں نے یہ ایوان قانون اور آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی۔ مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے یہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجواجائے گا۔قاسم سوری نے کہا کہ کوئی بھی رکن مراسلہ دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے، میں جو بھی کیا، آئین کے مطابق کیا، ہم سب کو بطور پاکستانی سوچنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close