وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی نمبرز گیم سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے جاری ہیں۔حکومتی اتحاد نے پنجاب اسمبلی میں 189 ووٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ متحدہ اپوزیشن اپنی گنتی 200 سے اوپر ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ کو تسلیم نہ کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کےخلاف ریفرنس فائل کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close