کراچی(پی این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں عمران خان سے اظہار یکجہتی اور نئی حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے، آج تو پورا کراچی جام کرنا چاہتے تو ہوجاتا،
ایک غیرت مند قوم ہیں، چیونٹیوں کی طرح رینگنا نہیں شاہینوں کی طرح جھپٹنا ہے، میں کسی چور ڈکیت کو پروٹوکول نہیں دے سکتا اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ رات بارہ بجے عدالتوں کے دروازے کھل گئے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے باہر قیدیوں کی گاڑی کھڑی کی گئیں، ہمیں دھمکا جارہا تھا، عمران خان کراچی کی وجہ سے وزیر اعظم بنے اور یہی ان چور ڈکیتوں سے
برداشت نہ ہوا، شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ساری قوم امریکا کے آگے جھک جائے، لیکن آج پورا پاکستان اردگان کی طرح عمران خان کے لیے باہر نکل آیا ہے، وعدہ کریں جب عمران خان کال دیں باہر نکلیں گے۔ گورنر عمران اسماعیل نے مظاہرین کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کا لائیو ترانہ گایا میرا باس عمران خان ہے ایسی گورنری پر لعنت بھیجتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں