اسلام آباد (پی این آئی) سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو آج پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے انتخاب کے دوران ایوان میں حاضر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے خط میں پارٹی کے ارکان کو شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا، جس کے لیے ہدایت دی گئی ہے کہ ارکان پارلیمانی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی پرعمل نہ کرنے والے رکن کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی پر پارٹی سے برخاست، قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کر دیا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کریگی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں