نوازشریف اور مریم نواز کو ادھورا انصاف ملا، مکمل انصاف کب ملے گا؟ غریدہ فاروقی بول پڑیں

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر نواز شریف اور مریم نواز کو بھی انصاف ملا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا ” 10اپریل کو نوازشریف/مریم نواز کو بھی انصاف ملا ہے مگر ادھورا۔ مکمل انصاف تب جب بدنیتی بےانصافی پر بنے مقدمات کا حق پر فیصلہ ہو۔ مسلسل کئی سال کردارکُشی کے باوجود دونوں نے صبر سے اس کا مقابلہ کیا۔ آج یہ دونوں باپ/بیٹی کی بھی جیت ہے۔

اب ضروری ہے ماضی کی تلخیاں بھلا کر سب آگے بڑھیں۔”خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے فارغ کیا گیا ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے جس کے بعد آج انہیں وزارت عظمیٰ سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close