مریم نواز نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ جاتے ہی بڑی دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو “فتنہ” قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا۔ غریدہ فاروقی نے کہا تھا ” 10اپریل کو نوازشریف/مریم نواز کو بھی انصاف ملا ہے مگر ادھورا۔ مکمل انصاف تب جب بدنیتی بےانصافی پر بنے مقدمات کا حق پر فیصلہ ہو۔ مسلسل کئی سال کردارکُشی کے باوجود دونوں نے صبر سے اس کا مقابلہ کیا۔

آج یہ دونوں باپ/بیٹی کی بھی جیت ہے۔ اب ضروری ہے ماضی کی تلخیاں بھلا کر سب آگے بڑھیں۔”اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا ” بہت شکریہ غریدہ۔ ظلم کو مٹنا تھا سو اللّہ نے مٹا دیا۔ ماضی کی تلخیوں کا حساب تو اللّہ نے لے لیا مگر اگر عمران خان جیسے فتنہ نے اب تلخی پیدا کرنے کی کوشش کی تو پھر برُی طرح بھگتے گا۔ ایسے فتنہ کو ملک و قوم کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جواب ملے گا انشاءاللّہ۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close