عمران خان کی کابینہ میں صرف دو لوگ ہی اپنے شعبوں کے ماہر تھے، جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نے نام بتا دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے اہم رکن اسحاق خان خاکوانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کابینہ میں صرف دو ہی لوگ ایسے تھے جو اپنے شعبوں کے ماہر تھے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اسحاق خاکوانی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ پاکستان میں ایسے لوگ موجود نہیں ہیں جو بڑے پیمانے پر عوامی مسائل کا گہرا ادراک رکھتے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

یہاں نہ تو مسائل کی سمجھ ہے اور نہ ہی انہیں سمجھانے کیلئے کوئی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ریسرچ پروگراموں کا وجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں صرف دو لوگ ایسے تھے جو اپنے اپنے شعبوں کے ماہر اور مسائل کا درست اداراک رکھنے والے تھے۔ ان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر فیصل سلطان شامل ہیں۔ اسحاق خاکوانی کے مطابق کابینہ میں شامل باقی تمام لوگ صرف بڑ بولے تھے جن کے اپنے اپنے مفادات تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close