پاکستان تحریک انصاف نے جماعتِ اسلامی کا ایجنڈا اپنا لیا؟ جماعت اسلامی کے رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) جماعتِ اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکہ مخالف بیانیے کو اپنے موقف کی کامیابی قرار دے دیا۔جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “الحمد اللہ آخر کار آج پی ٹی آئی بھی جماعت اسلامی کے ایجنڈے اور نعرے پر آ گئی، سڑکوں پر امریکی غلامی کے خلاف نعرے خوش آئند ہیں لیکن ساڑھے تین سال میں پارلیمنٹ میں ان کی حکومت نے امریکہ کی غیر مشروط غلامی اختیار کی ،کاش عمران خان صاحب نے لیٹر کے ایشو پر امریکی سفیر کو نکالا ہوتا۔”

خیال رہے کہ عمران خان اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو امریکی سازش قرار دیتے رہے ہیں اور اسی تناظر میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close