استعفیٰ نہیں دوں گا، تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)استعفیٰ نہیں دوں گا، تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے فیصلہ کر لیا۔۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مستعفی نہ ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے جب کہ گورنر خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 

حکومتی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر صدرمملکت سے متعلق پارٹی میں اعلی سطح کی مشاورت کی گئی اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ مستعفی نہ ہوں۔صدر مملکت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں