تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی متحدہ اپوزیشن نے پہلی غلطی کیا کی؟ حامد میر نے نشاندہی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد حکومت کی تبدیلی کا اہم مرحلہ مکمل ہوا ،ووٹنگ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤ ں نے خوب نعرے بازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا لیکن تجزیہ کار حامد میر نے اس نعرے بازی کو متحدہ اپوزیشن کی پہلی غلطی قرار دے دیا ۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ایوان اور گیلری میں موجود مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام ف کے رہنماوں اور حامیوں نے نعرے بازی کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور حامیوں نے نواز شریف کے نعرے لگائے تو پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے بلند کیے ، جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کے نعرے لگائے۔اس حوالے سے حامد میر نے کہا کے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن نے اپنے اپنے نعرے لگا کر پہلی غلطی کی ، اس اہم موقع پر ان رہنماؤں کی نعرے بازی سے متحدہ اپوزیشن میں تقسیم کا تاثر سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو اس موقع پر کچھ اجتماعی نعرے لگانے چاہئیں تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close