پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کیساتھ کھڑی ہو گئی، سینئر صحافی کامران خان نے اپوزیشن کو حقیقی تصویر دکھادی

اسلام آباد ، کراچی (پی این آئی)تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پارلیمان نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے فارغ کردیا جس کے بعد ملے جلے ردعمل کا اظہار دیکھنے کو ملا ، اب سینئر صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان کا موقف بھی آگیا۔ٹوئٹر پر انہوں نے ٹرینڈز کا سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ” قومی اسمبلی کے 174 اراکین اور سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے عمران خان کو اقتدار سے رخصت تو کردیا مگر گزشتہ چند گھنٹوں میں ناقابل یقین 30 لاکھ سے زائد پاکستانی عمران خان کی حمایت اور اس تبدیلی کے خلاف ٹوئٹر پراحتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

 

گویا عام پاکستانیوں اوراداروں کے جذبات میں زمین آسمان کا فرق ہے”۔انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف اور بلاول کی حکومت قائم ہونے کو ہے، دونوں پارٹیوں کے ادوار کی پہچان پاکستانیوں کےذہن میں جو ہے سو ہے لیکن جو تعارف ن لیگی حکومتوں کا بلاول بھٹو اور پی پی پی حکومتوں کا شہباز شریف کرواتے رہے ہیں ، وہ بھولے نہیں بھولتا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یقیناً آپ دونوں حضرات تو سیاست میں صرف سچ و حق گوئی پر یقین رکھتے ہیں”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں