منحرف ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)منحرف ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پارٹی قیادت کےاستعفے دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مستعفی نہیں ہوں گے۔

 

منحرف رکن پی ٹی آئی راجا ریاض نے کہا کہ استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائے گا۔راجا ریاض نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close