تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مریم نواز کو بڑا تحفہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور مسلم لیگ یوتھ ونگ جاپان کے سابق صدر علی کلیار نے پارٹی کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر علی کلیار نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے لیے سونے سے بنا تاج مریم نواز اور حمزہ شہباز کو پیش کیا، جس پر شیر کا نشان موجود ہے۔

 

اس موقع پر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے علی کلیار کی پارٹی سے محبت کو سراہا اور امید ظاہر کہ عنقریب مسلم لیگ (ن) کی ملک میں حکومت ہوگی اور پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔اس موقع پر علی کلیار نے ن لیگی قائدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز میں مقیم ایک کروڑ پاکستانی میاں نواز شریف سے گہری عقیدت رکھتے اور محبت کرتے ہیں۔اس وقت مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور انہیں یقین ہے کہ میاں نواز شریف چوتھی دفعہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور پاکستان ان کی قیادت میں دنیا کی بڑی معاشی طاقت بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close