عمران خان کی برطرفی کے بعد حماد اظہر کو خاندان کے بزرگ نے کیا نصیحت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے عمران خان کی برطرفی کے بعد خاندان کے بڑے سے موصول ہونے والی میسج کی صورت میں نصیحت کے بارے میں بتادیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج میرے خاندان کے ایک بڑے نے مجھے یہ میسج بھیجا، لیکن آج یہ پوری قوم کی آواز ہے۔حماد اظہر نے موصول ہونے والا میسج لکھا کہ سلام ہے اس عظیم انسان کو جو ہمارے حصے کا کام بھی کر رہا ہے،

جو حق پر ڈٹا ہے، سلام ہے اس ماں کو جس نے یہ پیدا کیا، اور سلام ہے اس کے ساتھیوں پر جو جم کر کھڑے ہیں۔خاندان کے بڑے سے حماد اظہر کو نصیحت کی گئی کہ اس(عمران خان)کے ساتھ ڈٹے رہنا۔واضح رہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close