عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے

اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا اور جاتے جاتے اپنی حکومت کے وفاقی وزراء کو بڑا سرپرائز دے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان بنی گالا روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم کا ذاتی سٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلا گیا۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری عمران خان سے ملنے پہنچے تو پتا چلا اب یہاں کوئی نہیں ہے، تمام وزراء اور معاونین کی پی ایم ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close