عمران خان کو کس کی جگہ دینی چاہئے؟ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہےکہ کپل شرما شو میں پاجی (سدھو) کی جگہ خالی ہے، ان کی جگہ عمران خان کو دے دینی چاہیے۔سینیئر صحافی اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیےکہ بالی وڈ میں کوئی جگہ بنائے، وہ سمجھتی ہیں کہ عمران خان آسکر وننگ پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

 

فلم میں ہیرو یا ولن کا کردار دینے کے سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان میں کامیڈی کا بھی کافی ٹیلنٹ ہے، کپل شرما شو میں پاجی(سدھو) کی جگہ خالی ہے، اب تو انہوں نے شعرو شاعری بھی شروع کردی ہے اور دونوں کے تعلقات بھی کافی اچھے ہیں تو عمران خان کو وہاں کوئی جگہ مل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close