اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو پرانے پاکستان میں خوش آمدید ،نوجوانوں کو پیغام دیتا ہوں کچھ بھی نا ممکن نہیں ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دس اپریل پاکستان کا 1973کا آئین بنا، دس اپریل کو بے نظیر بھٹو جلا وطنی ختم کر کے پاکستان واپس لوٹیں اور آج دس اپریل کو پرانے پاکستان میں خوش آمدید ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تین سال ہو گئے ہیں اس ہاوس میں ،جتنا میں نے ان تین سالوں میں سیکھا شائد ساری زندگی نہیں سیکھا ، پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیتا ہوں کہ کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں