اسلام آباد (پی این آئی) تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع ہوتے ہی وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے سیکریٹری رہنے والے 22 ویں گریڈ کے افسر اعظم خان کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اعظم خان ان چند سرکاری افسران میں سے ہیں جن کا عمران خان کے پورے دور حکومت میں تبادلہ نہیں ہوا اور وہ اپنی کرسی پر براجمان رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں