” خان کو باندھ کر ہرایا گیا ہے”،شہباز گل کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو باندھ کر کر ہرایا گیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ “ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا ایک بہادر کی طرح۔ بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا۔ خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر”۔انہوں نے کہا “آخری شخص میں تھا جو ابھی تین منٹ پہلے وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کو رخصت کر کے نکلا ہوں۔ بس ایک ہی چیز ہے جو میرے پاس ہے۔

وہ وفاداری ہے۔ ایسے بھاگنے والا نہیں ہوں۔ ہندوستانی میڈیا ایسا پراپیگنڈا کر کے بکواس پھیلا رہا ہے۔ ایسے بہادر انسان کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کر سکتا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں