اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پاکستان کے امریکہ میں تعینات رہنے والے سابق سفیر اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں