رات گئے بڑی پیشرفت، الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیا ہے۔ اب رپورٹس سامنے آئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں