اسلام آباد (پی این آئی) صحافی محسن بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزرا نے گزشتہ رات اہم ملاقات کی اور تین آپشنز پیش کیے۔اپنے ایک ٹویٹ میں محسن بیگ نے دعویٰ کیا ” گزشتہ رات علی زیدی اور پرویز خٹک نے عمران خان کی طرف سے پنڈی کے چیف سے ملاقات کی اور تین آپشنز کی بھیک مانگی:
1: شہباز شریف کے علاوہ کسی کو بھی وزیر اعظم بنا دیا جائے۔
2: ہمیں قبل از وقت انتخابات کی ضمانت دی جائے۔
3: عمران خان اور ان کی کابینہ کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا جائے گا۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں