سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کا کیا انجام ہو گا؟ مریم نواز نے حکومت کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ22کروڑ عوام کاملک ہفتے سے حکومت کے بغیر ہے۔ آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کا انجام برا ہوگا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر تاخیر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسےشخص کو جو اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے پورے ملک کو منجمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے ۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم یا سابق وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ جنونی شخص کے طور پر برتاو کرنا چاہیے جس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنایاہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں