منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی، سپریم کورٹ آف پاکستان سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی، سپریم کورٹ آف پاکستان سے بڑی خبر آگئی سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی کیلئے دائر صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

 

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 12 اپریل کو ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں