آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر کی تلخ کلامی کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ایک وفاقی وزیر کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے میں تلخ کلامی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیر اور اسد قیصر کے درمیان تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں پیش آیا۔

 

 

وفاقی وزیر نے اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہاہوں ، تحریک انصاف میں شمولیت بھی پاکستان کے آئین کے تحفظ کیلئے کی تھی ۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا ہے ، اپوزیشن بار بار ووٹنگ کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ تحریک پر ووٹنگ رات آٹھ بجے ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں