امریکی سفارتخانے نے نہیں ایک اور سفارتخانے نے بلایا تھا تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ اْنھیں امریکی سفارت خانے سے نہیں ایک اور سفارت خانے نے بلایا تھا۔ایک بیان میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ انہیں سفارتخانے کی جانب سے بلائے جانے کا واقعہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست دائر ہونے کے کافی دن بعد پیش آیا۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے تاہم انہیں ایسا کچھ نہیں کہا گیا کہ آپ خان صاحب کو چھوڑ کر پی ڈی ایم میں چلی جائیں، انھیں جس کام کیلئے بلایا گیا وہ بات نہیں کی گئی، بہت بعد میں سمجھ میں آئی کہ یہ کیا گیم چل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close