عامر لیاقت نے عدم اعتماد میں کس کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک میں شہباز شریف کو ووٹ دیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عامر لیاقت نے کہا کہ آج میں اپوزیشن اور فوج کے ساتھ ہوں۔ عامر لیاقت نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاثر یہ دیا جارہا ہےکہ آج ووٹنگ نہیں ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ آج ووٹنگ ہوگی اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

عامر لیاقت نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، خان کے ساتھ نہیں۔وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے اپنے حالیہ ٹوئٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے منفرد نہیں صحیح ٹوئٹ کیے ہیں ، اگر کسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرنا ہے تو کرے میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close