وزیراعظم عمران خان کے قریب ترین ساتھی نے ملک چھوڑنے کا پروگرام منسوخ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے بعد گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گرم تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط گِل بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں لیکن آج اس حوالے سے شہباز گل نے کہا کہ ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا، ہرصورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔گزشتہ دنوں شہباز گل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بیرون ملک جانے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس لیے بتا کرجا رہا ہوں کہ آپ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا ہے گِل نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اور اوورسیز فورم کی دعوت پرمجھے آج 9 اپریل کو اٹلی فرانس اور اسپین میں کنونشنز میں شرکت کرنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس وقت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔ شہباز گِل نے کہا کہ ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا، ہرصورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close