اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس، شریک ارکان کی تعداد کا انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا ہے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اسعد، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

اپوزیشن پارٹیوں کے پارلیمانی اجلاس میں 175 ارکانِ قومی اسمبلی شریک ہوئے۔ جلاس میں آج تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں حکمتِ عملی طے کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں