لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے ،بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیے اور پاکستان کی جان چھوڑ یے،اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے ،رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔
جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان کے خطا ب پر اپنے ردعمل میں مریم نواز نے کہاکہ کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیے اور پاکستان کی جان چھوڑ یے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا !۔ مریم نے تیسرے ٹویٹ میں کہاکہ اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے۔رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔
او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں