تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل کتنے روز طویل جا سکتا ہے؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل کتنے روز طویل جا سکتا ہے؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتا دیا۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جا سکتی ہے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی تھی اور حکم دیا تھاکہ 9 اپریل کو صبح ساڑھے 10 بجے اجلاس بلا کر عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔

 

لیکن اب وزیر قانون و اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جا سکتی ہےان کا کہنا تھاکہ ہم زیادہ وقت نہیں لیں گے، بحث سے قبل سیکرٹری خارجہ ایوان کو خط پر بریفنگ دیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close