عمران خان کی پروفائل دیکھنے کے بعد عالمی طاقتوں نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مغرب نے ان کی پروفائل دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اس شخص کو اپنا پتلا نہیں بنایا جاسکتا اس لیے اس کو ہٹادیا جائے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کیلئے یہ فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ ہم خود دار قوم بننا چاہتے ہیں یا غلام بننا چاہتے ہیں؟مغرب کے لوگ مجھے پوری طرح جانتے ہیں، کیوں وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے نکالنا ہے؟

 

کیونکہ وہ مجھے پوری طرح جانتے ہیں، انہوں نے میری پروفائل دیکھی ہے جس میں سامنے آیا کہ یہ شخص ڈرون حملوں اور عراق جنگ کی مخالفت کرتا رہا، افغانستان کے بارے میں مسلسل کہتا رہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہیں پتا ہے کہ نہ اس کے چوری کے پیسے باہر پڑے ہیں اس لیے وہ کنٹرول نہیں ہوسکتا ، چونکہ عمران خان ہمارا پتلا نہیں بن سکتا اس لیے اسے ہٹانا ضروری ہے، جو ڈرامہ ہو رہا ہے وہ ایک آدمی کو ہٹانے کیلئے ہو رہا ہے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے پیسے بچانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، جس طرح روس اور یوکرین کی جنگ میں روسی ارب پتی افراد کے اثاثے ضبط ہوئے اسی طرح ان لوگوں کو بھی اپنے پیسے کا خوف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close