اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے جمعرات کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کی تاکہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی شامل ہو۔
ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ شہباز شریف نے مذکورہ پیش کش اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کی جب کہ یہ پیشکش انتخابی اصلاحات تک محدود ہے لیکن اگر پی ٹی آئی قیادت کسی اور ضمن میں تعاون کا اظہار کرے گی تو اس پر بعد میں غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مستعفی ہوسکتے ہیں جب کہ اسحاق ڈار رواں ماہ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں