اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس ہوں لیکن اس فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں ۔میں عدلیہ کی عزت کرتا ہوں ،زندگی میں صرف ایک ہی مرتبہ جیل گیا ہوں اور وہ بھی عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک کے دوران جیل گیا کیونکہ میرا ایمان ہے کہ معاشرے کی بنیاد انصاف پر ہونی چاہیے اور عدلیہ انصاف کی محافظ ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ کے اہم فیصلے کے بعد قوم سے لائیو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے پر افسوس اس لیے ہوا کیونکہ عدلیہ نے بیرونی مداخلت کے سنجیدہ الزام پر غور نہیں کیا ،میں چاہتا تھا کہ سپریم کورٹ اس خط کو دیکھتا کیونکہ یہ سنجیدہ نوعیت کا الزام تھا کیونکہ بیرونی طاقت حکومت کے خلاف سازش کر کے اس کو گرا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سنجیدہ الزام تھا اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن اس ایشو پر سپریم کورٹ میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب کھلے عام ہار س ٹریڈنگ ہوئی ، اراکین اسمبلی کے ضمیروں کے سودے ہوئے ،سیاستدانوں کی قیمتیں لگائی گئیں لیکن اس طرف نہیں دیکھا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں