اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے گزشتہ روز واضح حکم دیا تھا کہ ہفتے کے روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہر صورت ووٹنگ کرانی ہے تاہم اب ایسے دعوے سامنے آ رہے ہیں کہ کل سپریم کورٹ کے اس حکم پر عمل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی۔
کل عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو گی
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) April 8, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ہفتہ 9 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو اسی اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اینکر پرسن عمران ریاض کے اس دعویٰ سے پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے کو لمبا کھینچنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک حکمتِ عملی یہ بھی تیار کی گئی ہے کہ اپوزیشن کو تھکایا جائے اور پی ٹی آئی کے رہنما لمبی لمبی تقریریں کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں