جیو ٹی وی نے ارشاد بھٹی کو نکال دیا؟ خود ہی آکر وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وضاحت کی ہے کہ انہیں جیو نیوز سے نہیں نکالا گیا۔انہوں نے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ” شیریں صاحبہ میں جیو میں ہی ہوں،کسی نےنہیں نکالا،میں 3دن کی چھٹی پر ہوں،انشاءاللہ سوموار کو آپ کو جیو کی سکرین پر نظر آؤں گا،آپ کاشکریہ،مجھےپتا ہےآپ نرم دل،تبھی تو نوازشریف کو باہر بجھواتے وقت آپ کابینہ اجلاس میں رو پڑی تھیں مگر شکرکریں آپ کاپیکاآرڈیننس نہیں رہا ورنہ اس فیک نیوز پر ؟”

 

 

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے حامی اینکرز کو ٹی وی چینلز سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ سماء ٹی وی نے عمران ریاض خان کو، پبلک نیوز نے ملیحہ ہاشمی کو اور جیو نیوز نے ارشاد بھٹی کو نکال دیا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے پر وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close