عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، ہم کہیں نہیں جارہے، حکومت کا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر قانون فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، ہم کہیں نہیں جارہے، ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، اب پارلیمان کی حاکمیت سپریم کورٹ کو منتقل ہوگئی ہے، فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالت جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود ہی اجلاس طلب کیا، سپریم کورٹ نے حیرت انگیز فیصلہ کیا، سپریم کورٹ نے کہا منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں، منحرف اراکین کا کیس تو سپریم کورٹ کے پاس تھا ہی نہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی اب نہیں رہی، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اب پارلیمان کی حاکمیت سپریم کورٹ کو منتقل ہوگئی ہے، ہم فیصلے پر نظرثانی کیلئے بھی جائیں گے، یہ عمومی تحریک عدم اعتماد نہیں ہے، ہوتا تو ہم اسے ویلکم کرتے۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بین الاقوامی سازش کے تحت لائی گئی، کل سازش سے متعلق اصل ریکارڈ ممبران اسمبلی کے سامنے رکھا جائےگا۔ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے،ہم کہیں نہیں جارہے۔ اجلاس میں حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بنا سکےگا، کمیشن تحقیقات کرےگا سازش کہاں سے ہوئی۔ فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے7 ماہ سے پہلے انتخابات نہ کرانے پرتحفظات کا اظہار کیا، کابینہ نے الیکشن کمیشن کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کو وفاق، پنجاب اور کے پی کے سے مستعفی ہونے کی تجویز دے دی۔وزیراعظم عمران خان زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کیے جائیں گے۔عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔ اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بیرونی سازش کا آلہ کار بننے کو بےنقاب کر چکے ہیں۔ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی۔ع وام نے سب کچھ دیکھ لیا، سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔ اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی ہے، سیاسی کمیٹی نے کہا کہ عوام کا دباؤ ہے لہذا خط کو پبلک کیا جائے اور ہمیں اس سلسلے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں